ابنا: مودی بطور وزیر اعظم پہلی مرتبہ جموں کشمیرمیں سیکورٹی کا اعلیٰ سطحی جائزہ بھی لیں گے جبکہ ریاستی وزیر اعلیٰ ،گورنر اور فوج کے اعلیٰ کمانڈران انہیں ریاست کی اندرون اور پاکستان و چین سے ملنے والی سرحدوں سے متعلق تازہ ترین سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کرینگے۔ اس دوران بادامی باغ کنٹونمنٹ میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم کو ریاست کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان و چین سے لگنے والی سرحدوں سے متعلق جانکاری فراہم کی جائیگی اور ا س اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شمالی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کے علاوہ 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سبھرتا سہا سمیت 14ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس نیگی اور16ویں کو ر کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل کے ایچ سنگھ بھی شریک ہونگے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس موقعے پر وزیر اعظم ہند کے ہمراہ ریاستی گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ و فورسز کی اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ لیں گے اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق وزیر اعظم ہند کو جانکاری فراہم کریں گے۔
القاعدہ کی طرف سے جنگجوؤں کو کشمیر مارچ اور کشمیری عوام کو جہاد کیلئے تیار رہنے سے متعلق منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد نریندر مودی کی طرف سے سیکورٹی کا جائزہ لینا غیر معمولی قدم سمجھا جاتا ہے جبکہ 2014میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظرمیں وزیر اعظم ہند کا یہ دورہ اہم ہے۔
.......
/169